بنگلا دیش سینسر بورڈ نے بلاک بسٹر’انیمل‘ میں 27 منٹ کا طویل کٹ لگا دیا

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’انیمل‘ نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کمائی کرلی ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بنگلا دیش سینسر بورڈ نے بالی وڈ بلاک بسٹر فلم 'انیمل' میں 27 منٹ کا طویل کٹ لگا دیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلا دیشن سینسر بورڈ نے ہدایت دی ہے کہ فلم سے جب تک نازیبا مناظر اور مکالمے نہیں نکالیں جائیں گے اسے ریلیز کی اجازت نہیں ملے۔

سینسر بورڈ کی ہدایت پر فلم میکرز نے رنبیر کپور کی فلم میں کٹ لگادیا اور اب فلم کا دورانیہ دو گھنٹے 56 منٹ ہوگیا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی 'انیمل' نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے۔


'انیمل' میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور ترپتی دمری سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اس فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔



بوبی دیول نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ انیل کپور، رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے۔


Load Next Story