گریٹ وائٹ پیلیکنز کی سرد علاقوں سے دریائے سندھ آمد شروع

ان کا شمار بھاری پرندوں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ غول کی شکل میں محو پرواز ہوتے ہیں

فوٹو: فائل

گریٹ وائٹ پیلیکنز کے غول دریائے سندھ کے مہمان بننا شروع ہوگئے۔

گریٹ وائٹ پیلیکنزاس وقت بڑی تعداد میں میں سرد علاقوں سے نقل مکانی کرنے کے بعد دریائے سندھ کے مہمان بن رہے ہیں۔ ان کا شمار بڑے جسم کے پرندوں میں ہوتا ہے جو اپنی لمبی چونچ اور بڑے دہانے کی وجہ سے بڑی مچھلی کو باآسانی ثابت نگل لیتے ہیں۔


گریٹ وائٹ پیلیکنز ایک سوشل پرندہ تصورکیا جاتا ہے جو غول کی شکل میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔ بریڈنگ سیزن میں یہ ہلکے گلابی مائل نظر آتے ہیں۔ یہ اپنے معمولات میں معمولی مداخلت بھی برداشت نہیں کرتے اور فوراً نقل مکانی پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔

سندھ وائلڈ لائف کے مطابق عموماً گریٹ وائٹ پیلیکنز سفر، آرام اور خوراک کی تلاش ایک ہی مقام پر انجام دیتے ہیں۔ اپنی من پسند خوراک اور کچھ دیگر آبی حشرات کو گہرے سمندر سے کم پانی میں گھیر کر شکار کرتے ہیں۔

ان کا شکار عموماً جسم میں موجود چربی سے حاصل شدہ تیل کیلئے کیا جاتا ہے جس کو جوڑوں کے درد سمیت دیگر امراض کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے اس پرندے کا شکار قابل سزا جرم ہے۔
Load Next Story