دنیا کی بدصورت ترین گاڑی

گاڑی کا نام Amber Yantar ہے جسے روسی کمپنی Avotor نے تیار کیا ہے

[فائل-فوٹو]

روس میں الیکٹرک گاڑی کا ایک پروٹوٹائپ متعارف کرایا گیا ہے جو اپنے مضحکہ خیز ڈیزائن کی وجہ سے ہنسی کا سامان بن چکا ہے۔

روسی کمپنی Avotor نے ایک الیکٹرک گاڑی کا پروٹوٹائپ متعارف کرایا جس کا نام Amber Yantar رکھا گیا ہے۔ اسے صارفین کی جانب سے دنیا کی بدصورت ترین گاڑی قرار دیا گیا ہے۔


عمومی طور پر گاڑیوں کے پروٹوٹائپ دلکش ڈیزائنز کے حامل ہوتے ہیں جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے عوام کی توجہ فوراً اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔ تاہم اس گاڑی کے بیہودہ ڈیزائن نے لوگوں کی ہنسی نکال دی ہے۔

ایووٹور کمپنی نے ماسکو پولیٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر یہ گاڑی تقریباً ایک ہفتہ قبل متعارف کرائی جس کا ڈیزائن دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا اور لوگ طرح طرح کے مزاحیہ تبصرے کرنے لگے۔
Load Next Story