پاکستان کا بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: فائل

نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا۔


سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کے لیے مشتہر 40 اسامیوں میں نئی دلی بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلیے سفارشات تیار

ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق نگراں وزیراعظم نے نئی دلی کے سوا باقی مشتہر 39 بیرونِ ملک ٹریڈ افسران کی اسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی۔

Load Next Story