سوئی سدرن نے میٹرز کی تیاری کا ریکارڈ قائم کردیا
7 لاکھ 50 ہزار گیس میٹر کا سالانہ ہدف 10 ماہ میں پورا کرلیا، ایم ڈی کا ورکرز کو خراج تحسین
سوئی سدرن گیس کے میٹر پلانٹ نے میٹرزکی تیاری میں ریکارڈ قائم کردیا ہے اورسال 2013-14کے ٹارگٹ کو 10 ماہ میں ہی پورا کرتے ہوئے پلانٹ کے کارکنوں اور ہنرمندوں نے 7لاکھ 50ہزارگیس میٹر تیار کرلیے۔
ہدف کو 2ماہ قبل ہی پورا کردینے پر انتظامیہ نے میٹر پلانٹ کے ہنر مند ورکروں کی ستائش کیلیے تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایم ڈی زوہیر صدیقی مہمان خصوصی تھے۔ زوہیر صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میٹر پلانٹ کے کارکنوں نے بغیر کسی اضافی اوور ٹائم اور مراعات کے اس سال کے ہدف کو 10ماہ ہی میں حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا ہے جو انتہائی قابل ستائش امر ہے۔
انہوں نے میٹر پلانٹ کے تمام کارکنوں کیلیے 3ہزار روپے نقد بونس اور تنخواہوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ میٹر پلانٹ کے جنرل مینیجر سعید رضوی نے پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ہم انشاء اللہ 10لاکھ گیس میٹر تیار کریں گے۔ ورکرز کی جانب سے پیپلز لیبر یونین کے چیئرمین اسلم راجپوت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے ورکرز آئندہ سال کے ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔