بیلجیئم میں کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک اور 2 زخمی ویڈیو وائرل
زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں 66 فٹ لمبا اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس میں دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم کو مقدس درخت اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے تاہم اس دوران شہر اوڈینارڈے میں کرسمس کا ایک درخت خراب موسم کے باعث راہگیروں پر گر گیا۔
66 فٹ لمبے اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری کے گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجا کرسمس ٹری آہستہ آہستہ زمین سے جدا ہوتے ہوئے راہگیروں پر گر گیا۔
یاد رہے کہ بیلجیئم میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جمعرات کے روز طوفان پیا کی وجہ سے ہالینڈ اور برطانیہ میں معمولات زندگی معطل ہوگئے تھے جب کہ ایک خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔