امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب وائرل
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کا نام اور اس کی لمبائی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
سوال میں لکھا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟
طالبعلم نے جواب میں لکھا کہ 'پاکستان اور بھارت کے درمیان 'سیما' کا نام سیما حیدر ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی ہے'۔
Question - Bharat aur Pakistan ke bich kaun si seema hai, lambai batao?
طالبعلم کے امتحانی پرچے کی تصویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طالبعلم کو اتنا انوویٹو جواب دینے پر ایکسٹرا مارکس ملنے چاہئیں۔
ایک صارف نے اس کو 'گودی میڈیا' کے سائیڈ افیکٹس قرار دیا جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ 'یہ سیما تم ہی رکھ لو ہمیں لڑائی نہیں کرنی'۔
واضح رہے کہ سیما غلام حیدر کراچی میں غلام حیدر نامی شہری کی بیوی اور چار بچوں کی ماں تھی جس کو PUBG کھیلتے ہوئے بھارت میں اترپردیش کے رہائشی سچن سے محبت ہوگئی تھی۔
سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لیے غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ دونوں نے مبینہ طور پر نیپال کے ایک مندر میں شادی کی تھی۔