’سالار‘ کی حکمرانی برقرار دو دن میں 295 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا

پرابھاس کی نئی فلم کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا

فوٹو : انسٹاگرام

سپر اسٹار پرابھاس کی 'سالار' نے دو دن میں 295 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا جبکہ شاہ رخ خان کی 'ڈنکی' کا بزنس متاثر ہوا ہے۔

'سالار' نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس 'سالار' کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان 'ورادراجا منرا' کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔
Load Next Story