اپنی دھرتی سے ملی صلاحیت پرائے دیس بیچنا مناسب نہیں شوبز شخصیات

شان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں مگر علی ظفر کو اس جذبے کا کوئی علم نہیں، پرویز کلیم

پیسے کے لیے بھارت جانیوالوں کو اپنے وطن کی قدر نہیں، الطاف حسین، اعجاز کامران کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے گلوکار علی ظفر کی طرف سے سپر اسٹار شان کے متعلق غیر سنجید ہ رویّے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مصنف ہدایتکار محمد پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ اداکار شان شاہد جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وہ نیشنل ازم کا پرچار کرتے ہیں لیکن گلوکارعلی ظفر اس جذبے سے ناآشنا ہیں اس لیے انہو ں نے ایک پروگرام میں کہا کہ فنکاروں کے درمیان کو ئی لکیر نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدہی ہماری پہچان اور شناخت ہے، اپنی دھرتی سے صلاحیتیں حاصل کرکے انھیں پرائے دیس میں بیچنانا مناسب بات ہے ، قابل ستائش بات یہ ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کواپنے ملک کے لیے استعمال کیا جائے، کسی جونیئر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی دل شکنی کرے ۔علی ظفر کو چاہیے کہ وہ شان شاہد کو فون کرکے ان سے معافی مانگے۔


ہدایتکار الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو فنکار پیسے کے لالچ میں بھارت کی گود میں جاکر گرتے ہیں انھیں اپنے وطن کی قدر کیا ہوگی۔ شان کے والد بھی محب وطن تھے اور شان نے بھی حب الوطنی کی دامن کو ہاتھ نہیں چھوڑا، علی ظفر کو اپنے غیر اخلاقی رویّہ پر شان شاہد سے معافی مانگنی چاہیے۔

فلمساز چودھری اعجاز کامران کا کہنا تھا کہ جب کو اپنے وطن سے پیار ہوتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کے لیے استعمال کرتے ہیں، علی ظفر کی ہمدریاں بھارت کے لیے ہیں لیکن شان شاہد نے اپنے وطن کی خاطر بالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر ٹھکرادی تھی اور پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو ترجیح دی، شان کی فیملی کی ملک کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، علی ظفر کو سینئرز کی عزت کرنی چاہیے اور اپنے غیر سنجید ہ رویے پر شان سے معافی مانگنی چاہیے۔
Load Next Story