منظور پشتین کی دو مقدمات میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور
منظور پشتین کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی، وکیل صفائی
انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور پشتین کی دو مقدمات میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے منظور پشتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اور منظور پشتین کے وکیل پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ منظور پشتین نے ایک ہجوم کی سربراہی کی اور سرکاری اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔ پراسیکیوٹر نے منظور پشتین کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ منظور پشتین کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی بلکہ ان کو سیاسی انتقام کے لیے کیس میں ملوث کیا گیا۔
اے ٹی سی نے منظور پشتین کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دونوں مقدمات میں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔