نان فائلرز کی رجسٹریشن کیلیے ملک گیر سروے شروع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز سفر پر پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز سفر پر پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فوٹو: ویب

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز اور بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق نان فائلرز کی رجسٹریشن کے لیے کاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ہدایات پر 8 لاکھ نان فائلرز کو ٹیکس نوٹسز جاری

نان فائلرز کو جرمانے، یوٹیلیٹیز منقطع کرنے، بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور انتہائی معاملات میں موٹر ویز اور ہوائی اڈوں پر نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے نتائج سے بچنے کیلیے قریبی ٹیکس آفس میں اپنا اندراج کروانا ہوگا۔
Load Next Story