کراچی میں صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی درجنوں دکانیں جل گئیں
آگ اتنی تیز تھی کہ فرسٹ اور سیکنڈ فلور کی دکانوں تک پہنچ گئی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں اور ان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔
رات گئے شاہ جہاں موبائل مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگی جو پھیلتی گئی اور بہت تیزی سے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیز تھی کہ فرسٹ اور سیکنڈ فلور کی دکانوں تک پہنچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں۔ اہلکاروں نے دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر آگ بجھائی۔ 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں متاثر ہوئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے شبہہ ظاہر کیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔
فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی بجلی کئی گھنٹوں سے بند ہونے کے باعث فائر بریگیڈ ٹیم کو پانی کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ مارکیٹ کے گراؤنڈ فلور پر 8 سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 80 سے100 دکانیں اور ان میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
[video width="368" height="864" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-26-at-3.57.25-am-1703569882.mp4"][/video]