اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کے سیٹ پر جلنے سے بچ گئیں

اداکاری کرنا آسان کام نہیں ہے ، عائزہ خان

ہمارے کام کو پسند کرنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں، اداکارہ:فوٹو:سوشل میڈیا

اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بچ گئیں۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کی شوٹنگ کے مناظر کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں جلتے ہوئے قالین کا ٹکڑا پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ جیسے ہی قالین پھنک کرمڑیں ان کا پاؤں جلتی ہوئی آگ پر پڑا جس پر وہ فورا پیچھ ہٹ گئیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں کہا کہ اداکاری آسان کام نہیں ہے۔ ڈائرکٹر کے ایکشن کہنے کے ساتھ ہیں سب کچھ بھول کر اپنا کام بہترین انداز میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)






عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹ پر کبھی کبھی اچانک جو کچھ ہوتا ہے وہ ناظرین نہیں دیکھ سکتے۔ اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ آپ لوگوں کی طرف سے ملنے والی پذیرائی بھی بے مثال ہے جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
Load Next Story