پی ٹی آئی امیدواروں اور تجویز و تائیدگنندگان کی گمشدگیوں پر ڈی پی او اوکاڑہ طلب

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے تمام مغویوں کو کل تک بازیاب کرانے کا بھی حکم دے دیا

فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے اٹک سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کے تجویز و تائید کنندگان کی کاغذات سمیت جبری گمشدگیوں پر ڈی پی او اٹک کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوارکے وکیل سردار عبدالرازق نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ میجر (ر) طاہر صادق، ایمان طاہر، زین الہیٰ اور ناز الہیٰ کے تجویز و تائید کنندگان کو کاغذات سمیت اغوا کرلیا گیا۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ڈی پی او اٹک کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔


پیٹشنر مطلوب سلطانہ کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ 20اور21 دسمبر کی درمیانی رات 4 بجے پولیس اور سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مؤکلہ کے گھر بغیر وارنٹ ریڈ کرکے اس کے بیٹے محمد بلال کو میجر (ر) طاہر صادق اور ان کی فیملی کے دیگر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی سمیت زبردست اغوا کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسی رات ان کے پڑوسی کامران کو بھی ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا، جنہیں ابھی تک رہا نہیں کیا گیا اور غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

عدالت نے ڈی پی اٹک کو کل عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کرنے اور مغویان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story