کراچی میں امن کیلیے غیرجانبدارپولیس نظام قائم کیاجائے عمران خان

عوام کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا،جیکب آباد میں گفتگو،بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

عوام کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا،جیکب آباد میں گفتگو،بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں موجودکسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا ۔


ایک ٹی وی کے مطابق جیکب آباد میں اقلیتی برادری کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جب تک پولیس کا غیرجانبدارنظام قائم نہیں ہوتا، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو مقدمات کھلوانے کے لیے خط لکھنے کے معاملے میں تاخیر صدر زرداری نے صرف اپنے پیسے بچانے کے لیے کی۔

اس سے قبل انھوں نے کشمور کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔گوٹھ مشتاق بجارانی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت صرف جھوٹے دعوے کررہی ہے ،عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ انکاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story