پنجاب پولیس کے افسران بھی فن کار نکلے
آرٹ شو میں 16 ہونہار لیڈی کانسٹیبلز، ٹریفک پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کے جوانوں کے تیار کردہ فن پارے پیش کیے گئے
الحمرا آرٹ گیلری میں پنجاب پولیس کے افسران کے تیار کردہ دلفریب فن پاروں کی نمائش ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس آرٹ نمائش 2023 کا افتتاح کیا ۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور اور نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری نے آرٹ نمائش میں شرکت کی۔
آرٹ شو میں پنجاب پولیس کی 16 ہونہار لیڈی کانسٹیبلز، ٹریفک پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کے جوانوں کے تیار کردہ فن پارے رکھے گئے ہیں ۔
فن پاروں میں قرآنی آیات کی دلفریب خطاطی ، لینڈ اسکیپ ، سٹی اسکیپ ، ماڈرن اور تجریدی آرٹ شامل ہیں۔
مہمان خصوصی کاشف انور اور ڈاکٹر مرتضٰی جعفری نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کو خوب سراہا۔ نمائش میں دیدہ زیب موضوعات کے حامل 58 سے زائد فن پاروں کو دیگر حاضرین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فن پارے تیار کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مصوری ، ادب یا فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سے لگاؤ انسان کی خوبصورت شخصیت اور تعمیری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پنجاب پولیس کے افسران و جوان دیگر شعبوں میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے لیڈی ریکروٹ کورس کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، آرٹسٹک سوچ اور فکر کے حامل افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ، انکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ، علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سید علی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود ، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر ، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران نے بھی نمائش میں شرکت کی۔
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-27-at-11.41.01-am-1703663552.mp4"][/video]
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-27-at-11.41.02-am-1703663547.mp4"][/video]
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-27-at-11.41.02-am-1-1703663541.mp4"][/video]
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-27-at-11.41.03-am-1703663534.mp4"][/video]