مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 189129 روپے کی سطح پر آگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 189129 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2085ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 220600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 189129 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 2680روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2297.66روپے ہوگئی۔
Load Next Story