بجٹ چارٹرڈ فلائٹس پر 16 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ

وزارت خزانہ نے ایف بی آرکی تجویز سے اتفاق کرلیا، 75 کروڑ کا اضافی ریونیو ملے گا، ذرائع

وزارت خزانہ نے ایف بی آرکی تجویز سے اتفاق کرلیا، 75 کروڑ کا اضافی ریونیو ملے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وی آئی پیز،اشرافیہ،ملٹی نیشنل اورٹاپ کارپوریٹ اداروںکے ایگزیکٹوزکے چارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرکرنے پر16فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کرنیکااصولی فیصلہ کیا ہے۔


اگربجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ سے سترہ فیصدکی جاتی ہے توچارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرپربھی سترہ فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائدکی جائیگی۔ایف بی آرکے سینئرافسرنے ایکسپریس کوبتایاکہ چارٹرڈ طیارے وفلائٹس امیرترین لوگوں،وی آئی پیز،ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوز اور اپرکلاس کے لوگ استعمال کررہے ہیں مگرقانونی سقم کی وجہ سے چارٹرفلائٹس پرسفر کرنیوالے لوگ بہت کم شرح سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اداکررہے ہیں۔

ایف بی آرکیطرف سے وزارت خزانہ کویہ رعایت ختم کرنیکی تجویزدی گئی ہے اوروزارت خزانہ نے اس تجویزسے اتفاق کیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ تجویزکی حتمی منظوری مل گئی تواس سے ایف بی آر کوسالانہ 75 کروڑ تک کااضافی ریونیوحاصل ہوگا۔مذکورہ اقدام کیلئے ایف بی آرکی طرف سے فنانس بل کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005کے متعلقہ شیڈول میںترمیم کرنیکی تجویزدی گئی ہے۔
Load Next Story