پنڈی بھٹیاں حلقہ پی پی 107 تحریک انصاف کی امیدوار نے ن لیگ کے امیدوار کو شکست دیدی
نگہت انتصار نے 43 ہزار 798 ووٹ حاصل کئے جبکہ سرفراز بھٹی 38 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
RAWALPINDI:
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 پنڈی بھٹیاں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سرفراز بھٹی کو ہرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 107 پنڈی بھٹیاں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے کے ایک لاکھ 75 ہزار 339 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 154 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے20 کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 6 امیدوار مدمقابل تھے لیکن اصل مقابلہ (ن) لیگ کے سرفرار بھٹی اور تحریک انصاف کی خاتون امیدوار نگہت انتصار بھٹی کے درمیان تھا جس میں تحریک انصاف کی امیدوار کامیاب رہیں اور انہوں نے 43 ہزار 798 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سرفراز بھٹی 38 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے خوب جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔
واضح رہے کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پیر سید شعیب شاہ کامیاب ہوئے تھے لیکن ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر خالی بیلٹ پیپرز کو بھی گنتی میں شامل کیا گیا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔