مالکن کے ہاتھوں جلائی گئی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی

متوفیہ نے ویڈیو بیان میں آئی جی پنجاب سے مدد طلب کی تھی، واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا

فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو گرم پانی بروقت نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جو آج دوران علاج دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی چھاؤنی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے معاملے میں زخمی ہونے والی 40 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شبنم کو مالکن شازیہ نے گرم پانی نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، مذکورہ واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا۔


مزید پڑھیں: لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں اُس نے آئی جی سے اپنے اور خاندان کے تحفظ کی بھیک مانگی تھی۔ ویڈیو بیان میں شبنم نے کہا تھا کہ ملزمہ شاذیہ کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں دی جارہی تھیں، اگر کچھ ہوا تو مالکن شازیہ ذمہ دار ہوگی۔

مذکورہ مقدمے میں پولیس نے گھر کے مالک ملزم نعیم کو حراست میں لے رکھا ہے۔
Load Next Story