کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی
اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، نیپرا اتھارٹی نے قیمت بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے بجلی صارفین کے لیے یونٹ ایک روپے 71 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی اور جون 2023ء کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء کی مد میں 1 روپیہ 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے وصول کیے جائیںٰ گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہی پیسے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیے گئے ہیں۔