تامل سپر اسٹار وجے تھالاپتی پر جوتے سے حملہ
افسوسناک واقعہ بھارت کے نامور اداکار اور سیاست دان وجے کانت کی آخری رسومات کی تقریب میں پیش آیا
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے تھالاپتی پر جوتا پھینک کر حملہ کیا گیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق وجے تھالاپتی کے ساتھ یہ واقعہ بھارت کے نامور اداکار اور سیاست دان وجے کانت کی آخری رسومات کی تقریب میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے مداحوں کے حصار میں تقریب سے واپس جارہے ہیں جب ایک جوتا ان کی طرف آتا ہے اور انہیں لگ جاتا ہے۔

A very sad and Shameful act by unknown people.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جوتے کی پروا نہیں کرتے اور ان کے ساتھ والا شخص جوتے کو دوبارہ اسی سمت میں پھینک دیتا ہے جہاں سے وہ آتا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اب تک یہ بات کنفرم نہیں ہوسکی کہ اداکار پر جوتا پھینکنے والا کون تھا اور اس کا محرک کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔