بنوں میں کالعدم تنظیم نے گرلز اسکول جلادیا دوبارہ کھولنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی
اسکول کے مرکزی گیٹ پر کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز وال چاکنگ بھی کی گئی ہے جس میں دھمکی دی گئی
بنوں کی تحصیل میریان میں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزائی کوٹکہ کو رات کی تاریکی میں جلا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکول کے سائنس روم میں پڑا لیب کا سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، شرپسند عناصر اسکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے مرکزی گیٹ پر کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ شرپسندوں نے اسکول کو کھولنے کی صورت میں اس سے بھی بھیانک نتائج کی دھمکی دے دی۔

پولیس نے اسکول سے فنگر پرنٹ بھی حاصل کیے۔ ڈی پی او بنوں افتخار کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہین جس کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔