ایمان مزاری رشتہ اِزدواج میں منسلک ہوگئیں
ایمان مزاری کی شادی وکیل عبدالہادی سے اسلام آباد میں ہوئی، تقاریب میں اٹارنی جنرل،مشاہد حسین،حامد میر اور دیگر کی شرکت
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایڈووکیٹ ایمان مزاری رشتہ اِزدِواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمان مزاری کی شادی وکیل عبدالہادی سے اسلام آباد میں ہوئی۔ بارات اور ولیمہ کی تقریب میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سمیت سینیٹر مشاہد حسین سید، اینکر حامد میر سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں ایمان مزاری کی والدہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری بنیادی انسانی حقوق اور لاپتا افراد کے لیے ایک موثر آواز سمجھی جاتی ہیں۔