توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ملتوی کی گئی

(فوٹو: فائل)

احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

جج محمد بشیر نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز میں درخواست ضمانت کا کیس ملتوی کردیا۔


سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جب کہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Load Next Story