سابق کپتان کا امام کی جگہ صائم ایوب کو موقع دینے کا مطالبہ
سلمان بٹ نے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بھی مشورہ دیدیا
میلبرن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے سیریز کے آخری میچ میں امام الحق کی جگہ نوجوان اوپنر صائم ایوب کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ امام الحق ڈراپ کرکے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں موقع دیں، انہوں نے کہا کہ امام اپنی فارم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ صائم جارح مزاج کرکٹر ہیں جو مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم ایک طریقے سے 2 بار آؤٹ
سابق کپتان نے کہا کہ امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بلکل شارٹس نہیں کھیلتے جس سے ٹیم پر پریشر پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان کا متنازع آؤٹ؛ کیا بورڈ معاملے کو آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا؟
سلمان بٹ نے کہا کہ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ اپنی نصف سینچریوں کو سینچری میں نہیں بدل پارہے ہیں، انہوں نے کمنز کیخلاف اٹیک کیا جو غلطی تھی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ شان مسعود بہترین کنٹرل کیساتھ بیٹنگ کررہے ہیں، میں انہیں سینچری کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔