بھتہ خوری کی لہر کا فائدہ اٹھا کر بھتہ طلب کرنے والا ’’مکینک‘‘ گرفتار
ملزم دکان سے وزیٹنگ کارڈ حاصل کرکے اس پر درج نمبر پر بھتے کیلیے کال اور میسجز کرتا تھا، پولیس
کھارادر پولیس نے تاجروں کو دھمکا کر بھتہ طلب کرنے والا بھتہ خور کو گرفتار کر کے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلیے۔
ایس ایچ او کھارادر عبدالرشید آغا نے بتایا کہ گرفتار ملزم فیصل کا تعلق کسی بھی گینگ وار یا گروپ سے نہیں ہے وہ گلستان جوہر کا رہائشی اور موٹر سائیکل مکینک ہے اور اپنے طور پر بھتہ وصولی کے لیے تاجروں کو کال کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خور کا طریقہ واردات کچھ اس طرح سے تھا کہ وہ مختلف دکانوں پر جا کر کچھ خریداری کے بعد دکان سے وزیٹنگ کارڈ حاصل کرتا تھا اور ان پر درج فون نمبروں پر ایرانی نمبر سے بھتہ طلب کرنے کے لیے کال اور میسجز کرتا تھا جس کے برآمد کیے جانے والے موبائل فون سے بھی پولیس نے وائس ریکارڈ اور میسجز حاصل کرلیے ہیں۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار بھتہ خور اب تک 4 سے 5 تاجروں کو بھتے کے لیے کالز اور میسجز کر چکا ہے جس میں اس نے تاجروں سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور نہ دینے پر انھیں اور اہلخانہ کے حوالے سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جبکہ جن تاجروں سے بھتہ طلب کیا تھا وہ بولٹن مارکیٹ کے تاجر ہیں۔