بلوچستان کے راستے کراچی آنے والی کار سے 13من چھالیہ برآمد
اسمگل شدہ چھالیہ کے 40 بورے برآمد کیے گئے جن کا وزن 520 کلو گرام ہے
موچکو پولیس نے بلوچستان کے راستے سے آنے والی کار کو روک کر تلاشی کے دوران اس میں سے اسمگل کی جانے والی 13 من چھالیہ برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی موچکو چیک پوسٹ پر مبینہ کارروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا کرولا کار سے 13 من چھالیہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد چیک پوسٹوں کو کراس کر کے حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار سے 40 بورے جن کا وزن 520 کلو گرام ہے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث کار کے ڈرائیور حسیب نامی ملزم کو زیر دفعہ 54 کے تحت گرفتار کیا گیا، پکڑے جانے والے چھالیہ اور کار کو دفعہ 550 کے تحت پولیس کے قبضے میں لیا گیا ہے۔