اسٹیل ملز کی 1500 ایکڑ زمین صنعتی پارک کیلیے مختص کردی گوہراعجاز
اراضی چین کو دیں گے، کراچی میں مزید صنعتی پارکس ضروری، مقبول باقر سے گفتگو
نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اسٹیل ملزکی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلیے مختص کی گئی ہے اور اس کی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور گوہر اعجاز کے درمیان وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں مزید صنعتی پارکس کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذمے دارانہ قانونی کردار سے اسٹیل ملزکی بحالی ممکن ہے، گوہر اعجاز
گوہر اعجاز نے کہا وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلیے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعت کاری ہی معیشت کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے اور یقینا اس سے خوشحالی و ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔