کرکٹ میچ کے دوران نوجوان بولر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
اندل سنگھ کو سینے میں درد اور بے چینی محسوس ہوئی تھی، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان بولر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہفتہ کی شام کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر اندل سنگھ جادھو بنجارا کی موت ہوگئی۔
دوستوں کے مطابق میچ میں بولنگ کے دوران اندل سنگھ جادھو بنجارا کو بے چینی محسوس ہوئی تھی۔ اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا۔
مزید پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ؛ بھارتی ''بیٹنگ پاور ہاؤس'' کا پول کھل گیا
انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی جیت کے بعد اندل سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اسے قریبی اسپتال لے جائیں جہاں سے اسے دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
بدواہ سول اسپتال کے ڈاکٹر وکاس تلوارے نے بتایا کہ بنجارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، وہ اسپتال لانے سے پہلے دم توڑ چکا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔