سید علی گیلانی کی تحریک حریت جموں و کشمیر غیرقانونی قرار
مودی سرکار کے مسلمان اور کشمیر دشمن وزیرداخلہ امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں سید علی گیلانی مرحوم کی جماعت تحریک جموں و کشمیر پرممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں اسلامی قوانین نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔
بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک جموں و کشمیر کو غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ یو اے پی اے کے تحت غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
The 'Tehreek-e-Hurriyat, J&K (TeH) has been declared an 'Unlawful Association' under UAPA.
The outfit is involved in forbidden activities to separate J&K from India and establish Islamic rule. The group is found spreading anti-India propaganda and continuing terror activities to...
سید علی گیلانی نے اپنی ساری عمر بھارتی کے غاصبانہ قبضے سے کشمیر کو آزاد کروانے کی جدوجہد میں گزاری۔ انہوں نے بھارتی اہلکاروں کے تشدد کا سامنا کیا اور طویل عرصہ نظربندی میں گزارا۔ سید علی گیلانی کا انتقال 92 سال کی عمر میں 2021 میں سرینگر میں ہوا۔
تحریک حریت جموں و کشمیر کی قیادت سید علی گیلانی مرحوم کے بعد مسرت عالم بھٹ کے ہاتھوں میں ہے۔ مسرت عالم بھٹ بھی اس وقت جیل میں ہیں اور 27 دسمبر کو مسرت عالم کی جماعت مسلم لیگ آف جموں کشمیر کو بھی کالعدم جماعت قررا دے دیا گیا تھا۔