یو ایس ایڈ کا پاکستان کو ساڑھے 44 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان

گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کے تحت مہیا کی جائے گی

گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کے تحت مہیا کی جائے گی۔ فوٹو: ویب

یو ایس ایڈ کی جانب سے یو ایس ایڈ پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کے تحت مہیا کی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایڈ پاکستان کو 5سال میں 445.6 ملین ڈالر کی امداد دے گی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 2023ء میں سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے صحت کے شعبے میں 3 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ میں 600 سے زائد اسکالر شپ فراہم کی گئیں۔
Load Next Story