نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر
سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، کاغذات مسترد کیے جائیں، درخواست گزار
نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔
یہ پڑھیں : شہبازشریف کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے طلب کرلیا

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔