حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیابسست بارڈرسے پاک چین تجارت بحال
وفاقی حکومت نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ ہفتے میں 2 روز کی جگہ ایک روز کی تعطیل کا فوری اعلان کیا گیا
وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 20روز کی بندش کے بعد سست بارڈر سے پاک چین تجارت بحال ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جاوید حسین کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر اور امور کشمیر کے وفاقی وزیر سے ملاقات کی جس میں تاجروں کے مطالبات پر غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ ہفتے میں 2 روز کی جگہ 1روز کی تعطیل کا فوری اعلان کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن 10جون تک جاری کیا جائے گا۔ تاجروں نے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد تجارت معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کیا۔