وارنر کی چوری شدہ کیپ تلاش کرنے کیلئے جاسوسوں کی خدمات لینے کی اپیل
ٹیسٹ کیپ کسی بھی کھلاڑی کیلئے سب سے قیمتی چیز ہے، شان مسعود
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی حکومت سے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو "ملک کے بہترین جاسوسوں" سے تلاش کرنے کی اپیل کردی۔
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کرکٹر آسٹریلیا عظیم سفیر ہیں، وہ شاندار الوداع کے مستحق ہیں، ٹیسٹ کیپ سے متعلق سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے سب سے قیمتی چیز ہے اور مجھے امید ہے کہ انہیں انکی کیپ جلد واپس مل جائے گی۔
شان مسعود نے کہا کہ میں آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو "ملک کے بہترین جاسوسوں" کے ذریعے ڈھونڈا جائے۔
مزید پڑھیں: الوادعی میچ سے قبل وارنر کی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی
قبل ازیں سوشل میڈیا پر آسٹریلوی اوپنر ڈویوڈ وارنر نے اپنے ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں کرکٹر نے جذباتی انداز میں کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی کیپ واپس کردیں۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ شاہین، امام باہر! پلئینگ الیون کا اعلان ہوگیا
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا تاہم اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔