اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد کی بے حرمتی کی ویڈیو جاری
اسرائیلی فوج نے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور دھماکا خیز مواد نصب کرکے مسجد کو شہید کردیا۔
اسرائیل کی فوج نے غزہ میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرکے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک خالی مسجد میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوتے ہیں اور مسجد کے اندر انتہائی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اسرائیلی فوج مسجد کے اندر ناچتے ہوئے دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں، اس دوران مسجد کی دیواروں پر فائرنگ بھی کی جارہی ہوتی ہے۔

آخر میں مسجد کو دھماکے سے شہید کردیا گیا اور اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
حماس کی جانب سے 6 اکتوبر کو اسرائیل کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے غزہ میں 21 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کردیا ہے اور ان میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔