شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ایک ہائی پروفائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اسلحہ، گولہ بارود برآمد

(فوٹو: فائل)

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ایک ہائی پروفائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان کے پاس سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کوختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load Next Story