ڈبل کیبن گاڑیوں میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 11 ملزم گرفتار

رینجرز نے ملزمان سے7 غیر قانونی ہتھیار برآمدکرلیے ،ناظم آباد سے 6 افراد زیر حراست

پولیس نے 64ملزمان کو گرفتار کرکے 5دستی بم ، کلاشنکوف اور22پستول برآمد کرلیے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن اور دیگر گاڑیوں میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے7مختلف اقسام کے غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے ہیں ۔


ذرائع کے مطابق رینجرز نے ناظم آباد نمبر6میں کارروائی کرتے ہوئے2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،بغدادی پولیس نے لیاری حاجی پیر محمد روڈ حسینی امام بارگاہ کے قریب سے گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کے کارندے تنویر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم ،پستول اور 4 راؤنڈ برآمد کر لیے ۔

لانڈھی پولیس نے ملزم حق نواز نواب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی ، فیروزآباد پولیس نے 3 ملزمان امیر زادہ ، شاہد علی اور عمران کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ٹائروں سے لدا ٹرک برآمد کرلیا ، کراچی پولیس کے ترجمان انسپکٹر عتیق شیخ کے مطابق پولیس نے 64 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5دستی بم ، ایک کلاشنکوف ، 22 پستول اور 2 کلو 820گرام چرس بر آمد کر لی۔
Load Next Story