عمران خان سمیت کئی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر
کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن
این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹریبونل ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے۔
علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔
کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔ سہ پہر 4 بجے تک امیدوار اپیل دائر کر سکیں گے۔
الیکشن ٹربیونلز کے ججز 10 جنوری تک دائر اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔ آج بھی الیکشن ٹریبونل ججز اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں اور فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں۔