سڈنی ٹیسٹ رضوان نے سرفراز کو پیچھے چھوڑ دیا مگر کیسے
سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 2 چھکوں اور 10 چوکوں سے مزین 88 رنز کی اننگز کھیل کر محمد رضوان پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران 300 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں جس میں انکا ایوریج 50 سے زائد کا رہا۔
فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے جنہوں نے 29.87 ی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال نے ریکارڈ بُک میں نام درج کروالیا
قبل ازیں نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے ہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا
اسی طرح سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروایا تھا۔
عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5 سے زائد وکٹیں لینے والے بھی پہلے پاکستانی پلئیر ہیں۔
Record: Mohammad Rizwan becomes the FIRST Pakistan keeper to score 300+ Test runs in Australia. He is now averaging 50+ in Australia