اولمپک کوالیفائر پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق
قومی ٹیم 12 جنوری کو عمان روانہ ہوگی
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد ایف آئی ایچ نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ گرین شرٹس کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے سیکرٹری علی عباس کے بروقت ٹیم انٹری بھجوانے کے عمل کو بھی سراہا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کا ساتھ نبھایا اور ہرممکن معاونت کی۔
مزید پڑھیں: اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لیے ممکنہ طور پر 12 جنوری کو عمان کے دارالحکومت مسقط کیلئے روانہ ہوگی۔ 15 تا 21 جنوری کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر میں پاکستان پول اے میں شامل ہے۔
پول اے میں پاکستان، انگلینڈ، ملائشیا اور چائینا جبکہ پول بی میں جرمنی نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
فیڈریشن کے سابقہ عہدیداران کی جانب سے بھرپور کوشش تھی کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کسی طور پاکستان اور پاکستان ہاکی پر پابندی عائد ہوجائے تاکہ سیاسی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔
ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بروقت پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹری جمع کروانے اور ایف آئی ایچ کی جانب سے اس کی تصدیق سے پاکستان پر ایف آئی ایچ کی جانب سے جرمانہ اور پابندی کا خطرہ ختم ہوگیا۔