پارٹی شوکاز نوٹس مسترد رہنما ن لیگ دانیال عزیز اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے
ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، رہنما ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کردیا۔
دانیال عزیز نے تین صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی مؤقف رد کردیا اور اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں، پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے اپنے مؤقف میں پارٹ قیادت سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ علاوہ ازیں دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا کہ احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لیے ریلیاں نکالیں، بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی۔
دانیال عزیز نے کہا کہ ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لیے بروقت جواب نہیں دے سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے 2 دسمبر 2023 کو دانیال عزیز کے خلاف شوکاز جاری کیاتھا۔