آرمی چیف کا معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف، اراکین نگران وفاقی کابینہ، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزارتوں نے کلیدی شعبوں میں منصوبوں پر پیش رفت اور متوقع سرمایہ کاری کی بروقت تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا،ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے مختلف شعبوں میں ہونے والی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں اور فریم ورک معاہدوں پر دستخط اور دوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافے کو سراہا۔
اجلاس میں مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کو جلدی معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کےلیے ہدایات دی گئیں۔
ایپکس کمیٹی نے ملک میں نجکاری کے عمل میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مختلف اہم اہداف کی بروقت تکمیل میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کو سراہا اور رفتار برقرار رکھنے کے لیے ہدایات دیں۔
کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ڈومیسٹک ڈسپیوٹ ریزولوشن کا طریقہ کار مضبوط بنانے سمیت سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف پالیسی سازی کی منظوری دی۔
اجلاس میں سرمایہ کاروں کو خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں میں ابھرتی ہوئی ضروریات پوری کرنے، انسانی وسائل کی ترقی کے لیے جاری شمولیتی نکتہ نظر کو سراہا،ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے آخر میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ایس آئی ایف سی کے مختلف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر ان منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔