پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کردیا

آٹھ فروری کو انتخابات پتھر پر لکیر ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

( فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کا نام بطور امیدوار وزیراعظم پیش کیا جسے سی ای سی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر اور سی ای سی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے مجھے وزیراعظم کےعہدے کیلئے نامزد کیا ہے، وہ یہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، عوام اور پارٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو انتخابات پتھر پر لکیر ہیں، نون اور تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، میں غریب عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، نون اور تحریک انصاف دونوں کو قانونی مشکلات کا سامنا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ عدالت ایک کو اہل اور دوسرے کو نا اہل کرے۔ مولانا فضل الرحمن کا الیکشن آگے کرنے کا اپنا موقف ہے، ہمیں جسٹس فائز عیسیٰ کے ریماکس یاد ہیں کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہونے ہیں جو پھتر پر لیکر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے ہم سیاستدانوں کو جمہوریت اور آئین کے مطابق ڈھلنا ہو گا پھر اداروں سے جمہوریت اور آئین پر عملدرآمد کی توقع کرنی چاہئے۔
Load Next Story