کیپ ٹاؤن ٹیسٹ1 دن میں 23 پلیئرز پویلین لوٹ گئے پروٹیز 55 پر ڈھیر
4 وکٹ پر 153رنزبنانے والی بھارتی ٹیم اسی اسکور پر آل آؤٹ،7صفر
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے ابتدائی دن وکٹوں کی جھڑی لگ گئی، مجموعی طور پر 23 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارتی پیسر محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 شکار کیے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ شمار ہوئی، کائل ویرینے 15 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 12 رنز بناکر نمایاں رہے، مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 153 پر میدان بدر ہوگئی۔
ویرات کوہلی 46، روہت شرما 39 اور شبمن گل 36 رنز بنانے میں کامیاب رہے،ربادا، نگیڈی اور بورجر نے 3،3 وکٹیں لیں،ایک موقع پر اسکور4 وکٹ پر 153 تھا اور پھر 6 وکٹیں اسکور میں کوئی اضافے کیے بغیر گر گئیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل بغیر کسی رن کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں، 7 بیٹرز کھاتہ نہیں کھول پائے۔
6 میدان بدر ہوئے اور ایک ناٹ آؤٹ رہا۔ جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک دوسری باری میں 62 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، ایڈین مارکرم 36 پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھارتی برتری ابھی 36 رنز کی باقی ہے۔