سڈنی ٹیسٹ صائم ایوب نے بھی وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کردیا ویڈیو وائرل
ناقص فیلڈنگ نے بالرز کیلئے وکٹیں لینا درد سر بنادیا
دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ناقص فیلڈنگ نے بالرز کیلئے وکٹیں لینا درد سر بنادیا۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ صائم ایوب نے 20 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کردیا۔
پاکستان کیلئے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب کیلئے اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا تھا، وہ صفر پر پویلین لوٹے بعدازاں دورانِ فیلڈنگ سلپ پر وارنر کا آسان کیچ عامر جمال کی گیند پر ڈراپ کیا۔
مزید پڑھیں: وارنر کا کیچ چھوڑنے والے عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا کیچ بھی گرادیا
ڈیوڈ وارنر موقع ملنے کے بعد محض 14 رنز کا اضافہ کرسکے تھے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے حریف ٹیم کو مواقع فراہم کیے گئے ہوں، قبل ازیں پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ کے دوران گرین شرٹس کے فیلڈرز نے آسان کیچ چھوڑے ہیں، جس کے باعث میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا۔

It's happened again!