11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم کا نیا ریکارڈ

افریقی ٹیم نے 147 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی

افریقی ٹیم نے 147 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی (فوٹو: فائل)

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر بھارتی ٹیم نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 1932 کے بعد جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کی کے ایل راہول کی شکل میں چوتھی وکٹ گری تاہم اسکے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔


مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛1 دن میں 23 پلیئرز پویلین لوٹ گئے، پروٹیز 55 پر ڈھیر

راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر بھارت پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر بھارتی بیٹنگ کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بالرز کے آگے بےبس ہوگئے اور یوں 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافے سے بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ صائم ایوب نے بھی وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کردیا، ویڈیو وائرل

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کا اضافہ ہوئے 6 حریف ٹیم کی 6 وکٹیں گری ہوں۔
Load Next Story