ریلوے مسافروں کے لیے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح

یہ ڈائننگ کار بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگائی جائے گی چند ہفتوں بعد دیگر ٹرینوں میں بھی ایسی کاریں لگادی جائیں گی

(فوٹو : پاکستان ریلوے)

ریلوے مسافروں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، مسافروں کے لیے ایک نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں وہ بہتر ماحول اور اعلیٰ سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے، کار کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں، یہاں گرم روٹی کے لیے تنور بھی موجود ہے جہاں باربی کیو اور پیزا بھی ملے گا۔




سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈائننگ کار کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا، چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی، محدود وسائل کے باوجود مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

عامر بلوچ نے مزید کہا کہ ٹرین میں سونے کی سہولیات اور صفائی کا انتظام بھی بہتر بنائیں گے۔
Load Next Story