اظہرعلی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا سنگ میل لیجنڈ بلے بازوں کی صف میں شامل

سابق کپتان یہ اعزاز حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز ہیں

فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کردی۔

پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کیخلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
Load Next Story