پی ٹی آئی قیادت میں اختلاف بیرسٹر گوہر اور شیر افضل کی الگ الگ پریس کانفرنس

شیر افضل نے کہا کہ عمران خان کو فائز عیسیٰ پر اعتماد نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے ایسا کبھی نہیں کہا

(فوٹو : فائل)

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اختلاف سامنے آگیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینئر رہنما شیر افضل مروت نے الگ الگ پریس کانفرنسز کیں جن میں دونوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکریٹریٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کے فورا ًبعد شیر افضل مروت پریس کانفرنس کرنے پہنچ گئے۔

یہ پڑھیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا، پی ٹی آئی


بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا مگر شیر افضل مروت نہ مانے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتماد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات کہنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : چئیرمین پی ٹی آئی نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتماد نہیں

دوسری طرف شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کوچیف جسٹس فائز عیسی پراعتماد نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کررہا ہوں، میری باتیں ہی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ڈرتے نہیں مگر چیف جسٹس فائز عیسی کی عدالت سے انصاف کیلئے مایوس ہوچکے ہیں، قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس جنرل باجوہ اور فیض حمید نے بھجوایا، جب فائز عیسی چیف جسٹس بنے تو ہم نے ریفرنس کے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
Load Next Story